وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ خوشنود اعوان

Khushnood Awan

Khushnood Awan

فیصل آباد (پ ر) ڈویژنل چیف کوآرڈی نیٹر وزیراعلی سپیشل ٹاسک فورس کمیٹی ملک خوشنود اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

دونوں بڑوں کی سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے اہم ثابت ہوں گی۔ توانائی بحران کے خاتمے، ملکی صنعت میں بہتری ودیگر منصوبوں کیلئے سعودی عرب نے تعاون فراہم کیا ہے جبکہ حالیہ دورہ سعودیہ کے بھی مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

ملک خوشنود اعوان نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ حکومت کی وکٹیں گرانے کی ہی بات کی ہے۔ عمران اگر بڑی جماعت کے لیڈر ہیں تو لیڈر جیسا اخلاق پیدا کریں۔

ان کے جذباتی رویہ سے ملک کو کئی بار ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑا لیکن عمران خان نے سابقہ غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام عوام کی خدمت ہے اور مسلم لیگ (ن) عوامی حکومت ہے اس لئے عوام کی بہتری کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔