پی ایس ایل کو ایک اور دھچکا، لاستھ ملنگا کا کھیلنے سے انکار

Lasith Malinga

Lasith Malinga

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ کو ایک اور دھچکا لگ گیا، سری لنکا کے سابق کپتان لاستھ ملنگا نے پی ایس ایل سے اپنا نام واپس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق دنیائے کرکٹ میں بلے بازوں کے لئے دہشت کی علامت سمجھے جانے والے لاستھ ملنگا نے پی ایس ایل پر ورلڈ ٹی ٹونٹی کی تیاریوں کو ترجیح دی ہے، بتیس سالہ فاسٹ باؤلر پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں شامل نہیں ہونگے۔