سبی کی خبریں 09/05/2015

Cricket Tournament

Cricket Tournament

سبی (محمد طاہر عباس) شہر کے مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر نالیوں کا پانی ابل کر سڑکوں گلیوں اور گھروں میں گھس گیا گلیاں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار میونسپل انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی شہری اپنی مد د آپ کے تحت اپنی گلیوں اور نالیوں کو صاف کرنے پر مجبور تفصیلات کیمطابق شہر کے مختلف علاقے الہٰ آباد روڈ، غریب آباروڈ، عزیز شہید کالونی، واپڈا روڈ، گنپت رائے روڈ، قصائی محلہ، لوہاراں محلہ، مسجد روڈ، چاکر روڈ، ایریگیشن روڈ ، سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے تعفن اٹھ رہا ہے اور کیڑے و مچھر پیدا ہورہے ہیں جبکہ مختلف بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں شہر میں میونسپل انتظامیہ کی جانب سے کوئی اسپرے بھی نہیں کیا گیا جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور نالیوں کا پانی گلیوں اور سڑکوں پر آنے سے خواتین سکول کے طلباء و طالبات سمیت نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں گندگی کا فوری نوٹس لیکر شہر میں صفائی اور مچھر مار اسپرے مہم کا آغا ز کرایاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سبی(محمد طاہرعباس) پہلا آل سبی ٹاپ 16قائد اعظم محمد علی جناح ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ 2015کا افتتاحی میچ ناز کلب نے 9رنز سے اپنے نام کرلیا افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی میر سلیم مرغزانی تھے افتتاحی میچ میں تماشائیوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی شائقین نے بہترین کھیل پیش کرنے والی ٹیم کو خوب داد دی تفصیلات کے مطابق پہلا آل سبی ٹاپ 16قائد اعظم محمد علی جناح ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2015کاافتتاحی میچ ناز کلب چانڈیہ بمقابلہ ینگز سبی کے مابین کھیلا گیا ٹاس جیت کر ناز کلب نے مقررہ آورز میں 127رنز بنائے ناز کلب کی جانب سے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے خلیل احمد نے 60رنز اسکور کیے جبکہ ینگزسبی کی جانب سے سلیمان اور جمیل احمد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین تین کھلا ڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے ینگزسبی کی ٹیم 127رنز کے تعاقب میں 118رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ینگزسبی کی طرف سے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہاول خان چانڈیو نے 40رنز اسکور کیے ناز کلب کی جانب سے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمران خان نے چار کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی اس موقع پر تماشائیوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی اور بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو خوب داد دی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی میر سلیم مرغزانی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے 10ہزار روپے کا اعلان کیا جبکہ صحافیوں کے لیے 2ہزار روپے کا اعلان کیا بعد ازاں گزشتہ روز ڈان کلب کے سینئر کھلاڑی طارق بشیر مرحوم کی ناگہانی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی اور روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سبی(محمد طاہرعباس) پہلا آل سبی ٹاپ 16قائد اعظم محمد علی جناح ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ 2015کے دوسرے روز مشعل اسٹار نے فی الحال کلب کو 46رنز سے ہراد یادوسرے روز میچ کی تقریب کے مہمان خصوصی نائب تحصیلدار میر محمد فیصل مری تھے اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی بہت بڑی تعداد موجود تھی تفصیلات کیمطابق پہلا آل سبی ٹاپ 16قائد اعظم محمد علی جناح ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ 2015کے دوسرے روزمشعل اسٹار اور فی الحال کلب کے درمیان کھیلا گیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ دس اوورز میں مشعل اسٹار نے 137رنز بنائے مشعل اسٹار کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے محمد آصف جاوید نے 40رنز بنائے جبکہ سلیم رند اور بسم اللہ کرد نے تین تین کھلاڑیوں کو بولڈ کیا جبکہ بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے فی الحال کلب 91رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی فی الحال کلب کے جبران علی بہترین بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا دوسرے روز کے میچ کی تقریب کے مہمان خصوصی نائب تحصیلدار میر محمد فیصل مری نے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے پانچ ہزار روپے کا اعلان کیا۔۔