سکھر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے

Sukkur

Sukkur

سکھر (جیوڈیسک) مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق گشت پر مامور پولیس پارٹی جب سکھر کے علاقے سائٹ ایریا پہنچی تو مبینہ طور پر وہاں ڈکیتی کے لئے موجود 2 ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے جن کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔