شام: روسی طیاروں کے فضائی حملوں میں 45 افراد ہلاک

Jets Aerial Attacks

Jets Aerial Attacks

دمشق (جیوڈیسک) شام میں روسی طیاروں کے تازہ فضائی حملوں میں کم سے کم پینتالیس افراد ہلاک ہو گئے۔ روسی فضائیہ کی جانب سے یہ حملے ،،لاٹاکیا صوبے میں کیے گئے جو صدر بشارالاسد کے حامیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

سیرین آبزرویٹری کمیشن فار ہیومن رائٹس کے مطابق مرنے اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔ دوسری طرف حلب پر شامی فوج کے حملے کے بعد ہزاروں رہائشیوں نے علاقہ چھوڑ دیا ہے۔