آصف زرداری کی ارسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں بریت کا ریکارڈ طلب

Asif Zardari

Asif Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زردادی کی ارسس ٹریکٹر اور اے آر وائی گولڈ ریفرنسز میں بریت کا اصل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے نیب کی جانب سے دو اپیلوں پر سماعت کی جن میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ارسس ٹریکٹر اور اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے بریت کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر عدنان طاہر ایوب نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد کی جس احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی بریت کے احکامات جاری کیے وہ اس کے دائرہ اختیار میں نہیں تھا۔

نیب ریفرنسز پہلے راولپنڈی کی احتساب عدالت میں زیر سماعت تھے۔ اسلام آباد منتقلی کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے ۔ عدالت نے ریفرنسز کا اصل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔