بیت المقدس:صہیونی فوجیوں کی جیپ کی دانستہ ٹکرسے فلسطینی شہید

israeli army

israeli army

مقبوضہ بیت المقدس  : صہیونی فوجیوں نے بیت المقدس میں مسجد اقصی سے کچھ فاصلے پر ایک گاڑی کے نیچے کچل کرایک 30 سالہ فلسطینی کو شہید کر دیا۔
سڑک پر چلتے ہوئے صہیونی بارڈر فورسز کی جیپ نے تیس سالہ امین طالب دبش کو ٹکر مار دی۔عینی شاہدین کے مطابق اسے صہیونی فوجی جیپ نے دانستہ طور پر ٹکر مار کر شہید کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق شہید نوجوان مسجد اقصی میں نماز ادا کرنے جا رہا تھا کہ صہیونی فوجی جیپ اس پرچڑھا دی گئی۔ واقعے کے بعد تشویشناک حالت میں طالب امین کو بیت المقدس میں ھداسا عین کارم اسپتال منتقل کیا گیا۔ شدید زخمی ہونے کے باعث اسپتال پہنچانے کے کچھ ہی دیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
فلسطین میں یہودی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں کی جانب سے گاڑیوں کے نیچے کسی فلسطینی کو کچلنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ ایک سال قبل بھی ایک یہودی آباد کار کے اسی طرح کے حملے میں چار فلسطینی بچے زخمی ہو گئے تھے۔