ممبئی: ڈان تھری کی تیاریاں شروع

don

don

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کا کسی بھی فلم میں ہونا ہی اس کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ ابھی ڈان ٹو ریلیز بھی نہیں ہوئی کہ ڈان تھری کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔
شاہ رخ خان کی فلم ڈان نے کامیابی کے کئی ریکارڈ بنائے فلم کو اتنا پسند کیا گیا کہ اس کا سیکول بنانے کے بارے میں سوچا گیا۔ اب ڈان ٹوعنقریب ریلیز ہونے والی ہے مگر کنگ خان کا کسی بھی فلم میں ہونا ہی اس کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
ڈان تھری ایک میگا بجٹ فلم ہوگی اور اسے مختلف مقامات پر شوٹ کیا جائے گا۔ ڈان اور ڈان ٹو کو فرحان اختر نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ ڈآن کا اوریجنل ورژن انیس سو اٹہتر میں بنا تھا جس میں امیتابھ نے ڈان کا کردار ادا کیا تھا۔