وکٹوریہ آزارینکا نے سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

victoria

victoria

بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا نے چینی حریف لی نا کو شکست دیکر سڈنی انٹرنینشل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ ویمنز سنگلز کے فائنل میں وکٹوریہ آزارینکا نے فرنچ اوپن چیمپیئن لی نا کو دو ایک پوائنٹس کے فرق سے شکست دی۔ آزارینکا نے پہلے سیٹ میں چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔
لی نا نے دوسرا سیٹ چھ ایک سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔ تیسرے اور آخری سیٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد وکٹوریہ آزارینکا نے چینی حریف کو چھ تین سے زیر کرکے میچ کا فیصلہ اپنے حق میں کرلیا۔