پارلیمنٹ کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔ عبدالغفور حیدری

abdul ghafoor

abdul ghafoor

شیخوپورہ :  سینٹ میں قائد حزب اختلاف عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑنے کی بات پارلیمنٹ کے وقار کو مجروع کرنے کی کوشش ہے۔ شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پارلیمنٹ کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔ اکثریتی جماعت کی اکثریت کو تسلیم کرنا ہی جمہوریت ہے۔ ملک ماضی کی غلطیاں دہرانے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی سیٹ پر ہی جیت جائیں تو بڑی بات ہو گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل کرنے سے کراچی میں امن ہو گا۔