پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہو گا

pakistan

pakistan

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف پہلا ون ڈے جیت لیا۔ لیکن بانوے رنز کا ہدف قومی ٹیم پانچ وکٹیں گنواکر حاصل کرسکی ۔ مین آف دی میچ شاہد آفریدی نے پانچ وکٹیں لینے کے بعد ناقابل شکست چوبیس رنز بھی بنائے۔
دوہزار گیارہ میں سری لنکا کے لاستھ مالنگا نے سب سیزیادہ اڑتالیس وکٹیں حاصل کی ہیں۔ شاہد آفریدی پینتالیس کھلاڑیوں کو آٹ کرچکے ہیں اور ابھی پاکستان کو بنگلہ دیش سے دومزید میچز کھیلنا ہیں۔ اس طرح آفریدی کے پاس رواں سال سب سے زیادہ وکٹیں لینے والابولر بننے کا پورا موقع موجود ہے۔