ڈان ٹو کا گانا زرا دل کو تھام لو ریلیز

don

don

را ون کے بعد اب شاہ رخ خان کی فلم ڈان ٹو کی ہر طرف چرچا ہے۔ فلم کا گانا زرا دل کو تھام لو ریلیز کر دیا گیا ہے۔
ڈان ٹو دا چیز کنٹینیوز کی ابھی سے ہر طرف دھوم ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر پروڈیوسر فرحان اختر نے فلم کا گانا زرا دل کو تھام لو ریلیز کر دیا ہے۔ شاہ رخ کا کہنا ہے کہ ڈان ٹو سیریز کی پہلی فلم سے بھی زیادہ بزنس کرے گی۔
فلم میں شاہ رخ کے مقابل پرینکا چوپڑا اور لارا دتہ کام کر رہی ہیں۔ فلم کی موسیقی شنکر احسان لوئے نے ترتیب دی ہے۔ فلم رواں سال تئیس دسمبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔