گلگت بلستان میں بارش و برفباری کا امکان، سردی کی لہر برقرار

cold weather

cold weather

ملک میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیا ت کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے گا۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں چند روز کے دوران صبح کے وقت دھند کی شدت برقرار رہے گی۔
کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی تیرہ، قلات میں منفی گیارہ، ہنزہ، پارہ چنار، کالام میں منفی نو اور کوئٹہ میں منفی آٹھ ریکارڈ کیا گیا۔ مری میں درجہ حرارت منفی تین اور اسلام آباد میں صفر سینٹی گریڈ رہا۔