یمن : صدر علی عبداللہ صالح کی جلدواپسی کے اعلان پر قبائلیوں کا جشن

Ali Abdullah

Ali Abdullah

صنعا : یمن کے صدر علی عبداللہ صالح کے سعودی ٹی وی پر جلد وطن لوٹنے کے اعلان پر سیکڑوں قبائلیوں نے جشن منایا۔ یمن کی6 ماہ سے جاری خانہ جنگی میں جہاں ہزاروں افراد صدر علی عبد اللہ صالح سے اقتدار چھورنے کا مطالبہ کررہے ہیں،وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنے صدر کے ملک لوٹنے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ جون میں بم حملے میں یمنی صدر بری طرح جھلس گئے تھے اور علاج کی غرض سے سودی عرب میں مقیم ہیں۔ٹیلی ویژن پر خطاب پر صدر صالح نے کہا کہ وہ اختیارات پر امن طور پرنائب صدر کو منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن ناراض مسلح قبائلیوں کو ہنگامے بند کردینے چاہیں۔