اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی ضلع بدین کے مختلف شہروں میں بھی سبز حلالی پرچموں سے دکانیں سج گئیں

 Badin

Badin

بدین (عمران عباس) اگست کامہینہ شروع ہوتے ہی ضلع بدین کے مختلف شہروں میں بھی سبز حلالی پرچموں سے دکانیں سج گئیں، 14 اگست پاکستان کی آزادی کےدن کو بچے، بڑے سب ہی منانے کے لیئے پرجوش دکھائی دیتے ہیں ،تفصیلات کے مطابق اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی ضلع بدین کی دکانیں سبز رنگ سے سج گئیں ہیں۔

بدین شہر کے شہباز روڈ،قائد اعظم روڈ، حیدرآباد روڈ، شاہنواز چوک اور دیگر علاقوں میں سبز حلالی پرچم کے رنگوں سے بنی اشیاء لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ، جہاں پر بچے بڑے اور خواتین سب ہی خریداری میں مصروف دکھائی دیتے ہیں ،سبز اور سفید حلالی پرچم کے رنگوں سے بنی ٹوپیاں، ماسک، ٹی شرٹس، بیجز، جھنڈیا، چوڑیاں ، ہیئر بینڈ، اور بہت ان دکانوں پر موجود ہے جہاں پر لوگوں کا رش دکھائی دیتا ہے۔

دکانوں اور اسٹالوں پر آنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آزادی کے دن کو عید کے دن کے طور پر منائیں گےاور پہلے دن سے ہی ہم اپنے گھروں ، دکانوں ، بازاروں اور راستوں کو ہری جھنڈیوں اور پاکستان کے پرچم سے سجادینے کا کام شروع کردیا ہے تاکہ 14 اگست کو دنیا کو یہ دکھا اور بتا سکیں کہ پاکستان ہمیشہ سے قائم تھا اور ہمیشہ قائم رہے گا۔۔۔