بی پی ایل فائنل: کرس گیل کی طوفانی اننگز، 18 چھکوں کی مدد سے 146 رنز

Chris Gayle

Chris Gayle

بنگلہ دیش (جیوڈیسک) جارع مزاج بلے باز کرس گیل نے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے فائنل میں 18فلک شگاف چھکے لگائے اور اپنا ہی 17چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کرس گیل نے صرف اٹھاون گیندوں پر بیسویں سنچری بنائی اور ایک سو چھیالیس رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

رنگ پور رائیڈرز نے شاہد آفریدی کی ٹیم ڈھاکہ ڈائنامائٹس کو 57رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔