انگلش پریمیئر لیگ، چیلسی نے ہڈز فیلڈ کو 1-3 سے ہرا دیا

English Premier League

English Premier League

لندن (جیوڈیسک) انگلش پریمیئر فٹبال لیگ کے میچ میں چیلسی نے ہڈرز فیلڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین ایک سے ہرا دیا ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی نے ہڈرز فیلڈ کیخلاف بہترین کھیل پیش کیا۔

انہوں نے پہلا گول 23 ویں منٹ میں داغ کر برتری حاصل کی۔ چیلسی کی جانب سے ویلیئن نے 43 ویں منٹ میں دوسرا گول داغ دیا۔ بھرپور فارم میں موجود چیلسی کی ٹیم کو تیسری کامیابی 50 ویں منٹ میں ملی۔

ہڈرز فیلڈ نے کھیل ختم ہونے سے کچھ دیر قبل ایک گول کیا جو ان کی جیت کیلئے ناکافی ثابت ہوا۔