چک نورنگ سے زین العابدین مائر اتحاد کو خیر آباد کہہ کر PTI میں شامل

Zain al-Abiden

Zain al-Abiden

چاکوال : یونین کونسل ہرچارڈھاب کے گائوں چک نورنگ سے حکیم فدا حسین کے صاحبزادے زین العابدین پٹرولیم سپرٹنڈنٹ نے راجہ عثمان ہارون اور سردار گروپ کے سرکردہ رہنما اور سابقہ امیدوار برائے وائس چئیرمین یونین کونسل بہکڑی چوہدری محمد خان کی موجودگی میں اپنی مائربرادری اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی کرپشن ثابت ہو چکی ہے اور ختمِ نبوت ۖ کے مسئلے پر ن لیگ نے جس طرح کا کردار ادا کیا کسی بھی باضمیر شخص کے لئے اب ن لیگ کو ووٹ دینا نا ممکن ہے۔