چکوال میں گھریلو تنازع پر باپ بیٹی سمیت 3 افراد قتل

Chakwal

Chakwal

چکوال (جیوڈیسک) چکوال میں گھریلو تنازعے پر تین افراد کو فائرنگ کر کےقتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق چکوال کے علاقے ڈھڈیال میں تنازعے پر نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی۔

جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ قتل ہونے والے افراد میں نور آصف اسکی بیٹی خالدہ بی بی اور مہمان فضل حسین شامل ہیں، تینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا۔