تنقید اور پابندی کا خطرہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے الفاظ سے ہی پھر گئے

Donald Trump

Donald Trump

لاس اینجلس (جیوڈیسک) دنیا بھر میں تنقید اور پابندی کے ڈر پر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے الفاظ سے ہی پھر گئے۔ لاس اینجلس میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران جب میزبان نے ان سے مسلمانوں پر امریکا میں پابندی کے بیان پر سوال کیا تو ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ٹرن لے لیا۔

صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ سان برنیڈو میں فائرنگ کے واقعے کے بعد انہوں نے مسلمانوں پر عارضی پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کے بہت سے مسلمان دوست ہیں اور وہ سب بہترین انسان ہیں۔