ڈیرہ غازیخان سیشن 2016 کے عہدیداران کا چناؤ مکمل

Dera Ghazi Khan

Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازیخان (ریاض جاذب سے) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن PMA ڈیرہ غازیخان سیشن 2016 کے عہدیداران کا چناؤ مکمل نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاڈاکٹر رفاقت علی صدر اور ڈاکٹررضوان انور جنرل سکریٹری منتخب ۔دیگر عہدیداران میںنائب صدر (پنجاب) ڈاکٹرجواد ذکاء نائب صدر ڈاکٹر ہارون بلال،خاتون نائب صدرڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ،جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹرحسنین اقبال،کلینکل سکریٹری ڈاکٹرابرار حسین کھوسہ،فنانس سکریٹری ڈاکٹر سعداللہ ملک،جبکہ سنٹرل کونسل ممبران میں ڈاکٹرز گل محمد شمسی،حق داد درانی،لطیف چانڈیہ،نذیر احمد انصاری،اور راشد قریشی شامل ہیں ۔

اسی طرح صوبائی کونسل ممبران میں ڈاکٹرز جواد اختر،ندیم احمد،محمد نصرللہ،محمد جمیل طارق،اور عبدالرشید گورچانی شامل ہیں ۔جبکہ 26 رکنی ایگزیکٹو کونسل کے ممبران کا بھی نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔سبکدوش ہونے والے صدر پی ایم اے ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر طاہرفرید ترک نے بتایا ہے کہ نئے عہدیداران ،پی ایم اے کی حلف برداری کی تقریب 25 مارچ کوڈیرہ غازیخان میں ہوگی۔