یورپ میں سیلاب نے تباہی مچا دی،آسٹریا، جرمنی و دیگر ممالک شدید متاثر

London Flood

London Flood

لندن (جیوڈیسک) یورپ کے مختلف ملکوں میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ سیلاب سے اب تک آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کئی شہروں میں بجلی بھی منقطع ہے۔ جرمنی کے شہر پساو میں صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے۔ شہر کی بیش تر عمارتوں کی پہلی منزلیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور لوگ پانی میں گھرے ہوئے ہیں۔

کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں بھی سیلابی پانی داخل ہونے سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ آسٹریا اور سوئٹزر لینڈ میں سیلابی ریلے میں بہہ کر کئی افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔