فلم فروزن کی کہانی چوری کرنے کا مقدمہ درج

Frozen Film

Frozen Film

نیو یارک (جیوڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ اینیمیٹڈ فلم فروزن پر فلم کی کہانی چوری کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

والٹ ڈزنی کو حرجانے کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے، امریکی فلم ساز کمپنی ڈزنی کی اینیمٹڈ فلم فروزن پر اسکرپٹ چرانے کے الزام میں دو ارب پچپن کروڑ روپے جرمانے کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ پیرو سے تعلق رکھنے والی ازابیلا نامی مصنفہ نے یہ دعوی کیا ہے کہ فلم فروزن کی کہانی دراصل ان کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے۔

ازابیلانے والٹ ڈزنی کمپنی کے خلاف تین صفحاتی شکایت درج کرواتے ہوئے۔۔ دو ارب پچپن کروڑ روپے کا حرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے ان کی ذاتی زندگی کی کہانی چرا کر فلم بنائی،ازابیلا کے مطابق فلم فروزن کی کہانی ان کی یاداشتوں لیونگ مائی ٹرتھ سے چرائی گئی۔۔ جس میں انہوں نے پیرو کے پہاڑی علاقوں میں اپنی پرورش کی کہانی بیان کی تھی۔