لچکدار حکومتی رویہ جارحانہ بھارتی حوصلوں کو مہمیز دے رہا ہے‘ جی کیو ایم

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے پٹھان کوٹ حملہ کیس میں پاکستان کی جانب سے ہر طرح کے تعاون کے باجود بھارتی الزامات اور نامناسب رویئے پر حکومت پاکستان کی خاموشی کو مستقبل کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور بھارت سے دوستی کی خواہش پر بھارت کی ہر جارحیت و الزام پر خاموشی کی پالیسی پاکستان کے محفوظ و پر امن مستقبل کیلئے خطرناک ہے۔

کیونکہ حکومت پاکستان کے لچکدار رویئے اور بھارتی الزامات کے ناکافی شواہد کے باوجود پاکستان میں پٹھانکوٹ حملے کیخلاف کاروائی سے بھارتی حوصلے اس قدر بلند ہوگئے ہیں کہ مودی سرکار نے پاکستان کی جانب سے مکمل طور پر دہشتگردی روکے جانے تک مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کرکے ایک بار پھر مذاکرات سے ہی فرار اختیار نہیں کیا ہے بلکہ پاکستان کی جانب سے بھارت میں دہشتگردی کے الزام کو ایکبار پھر دہرایا بھی دیاہے۔