حکومت ملک کو ترقی یافتہ، پر امن، خوشحال اور روشن بنانے کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ ساجدہ وسیم ملک

Sajida Waseem Malik

Sajida Waseem Malik

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہو رکی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کیپٹن صفدر سے اپنے آفس میں ون ٹوون ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ کلثوم نواز بہت جلد صحت یابی کے بعدحلقہ این اے 120 میں انتخاب میں بہت بڑی لیڈ سے کامیاب ہو کر مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروا دیںگی۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو ترقی یافتہ ، پر امن، خوشحال اور روشن بنانے کی جانب تیزی سے گامزن ہے اورآج کا پاکستان زیادہ محفوظ، پرامن اور معاشی طور پر مستحکم ہے۔ہم ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کاایجنڈا لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔

پاکستان کے با شعور عوام ایسے عناصر کے ذاتی مفادات کے ایجنڈے کوآئندہ بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ یہ عناصر محض ذاتی مفادات کی خاطر ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کے دور میں ملکی مسائل بہت حد تک حل کئے گئے ہیں ۔سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے اتفاق رائے سے کئے جانیوالے فیصلوں کے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ کامیابیاں ملی ہیں اور دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پاکستانی قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عظیم قربانیاں بے مثال ہیں اور ان لازوال قربانیوں کے باعث وطن عزیز میں امن قائم ہو رہا ہے۔ دہشت گردی و انتہاپسندی پاکستانی قوم کا مقدر نہیں، انشأاللہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل صفایا کرکے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
sajidalmalikpmln@gmail.com
03124828367