حاجی غلام محمد خان کی صدارت میں کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا اجلاس

Shooting Ball, Association Meeting

Shooting Ball, Association Meeting

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر غلام محمد خان کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ فردوس اتحاد ہاوس میں منعقد ہوا، اجلاس تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا تلاوت کے بعد سرپرست کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن جاوید کیانی کے والد اور نائب صدر فاروق اعوان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی، 25 اکتوبر سے شروع ہونے والے سندھ اسپورٹس بورڈ کپ شہید ملت لیاقت علی خان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں شریک ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نے سجاس کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد اورمیڈیا خاص طور پر پرنٹ میڈیا کو خراج تحسین پیش کیا جو عوامی کھیل شوٹنگ بال کو نمایاں کوریج دے رہے ہیں جس سے شوٹنگ بال کھیل کو فروغ مل رہا ہے۔

اجلاس میں سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآڈینٹر محمد ارشد کی کاوشوں کو سراہا اور داد تحسین پیش کی جبکہ بہاول پور میں ہونے والے آل پاکستان کمشنر بہاول پور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں کراچی ڈویژن کی ٹیم کی سلیکشن کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو کھلاڑیوں کے ٹرائلز کے بعد ٹیم سلیکٹ کریں گے کمیٹی غلام محمد خان، ایم شمیم قریشی اور شاجہان خان پر مشتمل ہوگی۔

اجلاس میں جن ممبران نے شرکت کی ان میں صدر غلام محمد خان سیکریٹری محمد اجمل سینئر نائب صدر شاجہان خان ایڈوائزر محمد عارف، محمد منشاہ،محمد حسنین، اعجاز احمد، مختیار علی، ملک فارق اعوان، نور احمد، عظمت اللہ خان، اجمل باجوہ اور آزاد کیانی شامل تھے۔