بھارتی ریاست بہار میں ٹرین کی ٹکر سے پانچ افراد ہلاک

Train Crash

Train Crash

پٹنہ (جیوڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں ٹرین کی ٹکر سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ پٹنہ شہر میں ٹرین نے ریلوے لائن عبور کرنے والے ایک ہی خاندان کےپانچ افراد کو کچل ڈالا۔

مرنے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ریلوے لائن پر قائم غیر قانونی راستوں کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

دنیا کے چوتھے بڑے ریلوے نظام کے حامل بھارت میں مناسب حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے ہر سال حادثات میں ہزاروں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔