پاکستان و پاکستانیوں کو دھمکانا بھارت کو بہت مہنگا پڑیگا ‘ اے پی ایم ایل‎

Karachi

Karachi

کراچی : امن کی آشاکے راگ کی الاپ میں دہشتگردی کا عذاب پاکستان پر مسلط کرنے والے بھارت میں نریندر مودی جیسے متعصب ‘ مسلمان دشمن اور جنونیت پسند کی حکمرانی میں بھارت سرکار کا پاکستان دشمن کردار جس طرح سے کھل کر سامنے آیا ہے۔

اس پر اظہار افسوس کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر شہاب الدین شاہ حسینی ‘ جنرل سیکریٹری شاہد قریشی اور ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید نے کہا کہ پاکستان پردو جنگیں مسلط کرنے اور پاکستان کے مشرقی بازو کو علیحدہ کرنے کے باوجود بھارت کی پاکستان دشمنی میں کوئی کمی نہیں آئی ہے اور بھارت بلوچستان میں دہشت گردی، پنجاب میں تخریب کاری، قبائلی علاقوں میں تخریبی کارروائیوںاورپاک افغان تعلقات میں دراڑیں ڈالنے کی سازشوں میں مصروف بھارت کی نریندر مودی سرکار اخلاقی طور پر اس حد تک گرچکی ہے۔

”را“ کے بعد اب اس نے جنونی و انتہا پرست دہشتگرد تنظیموں کی مدد لینی شروع کردی ہے اوران تنظیموں کے ذریعے ممبئی میں کامیڈین شکیل صدیقی پر تشدد‘ استاد غلام علی خان کے میوزک کنسرٹ کے التواءاور گائے ذبیحہ پر پابندی کے بعدگائے کا گوشت کھانے کے الزام میں مسلمانوں پر تشدد اور ان کے قتل کے علاوہ ممبئی سمیت بھارت بھر میں مسلمانوں پر زندگی دشوار کرنے والی بھارت سرکارنے اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سے ملاقات کے دوران شیوسینا کے انتہا پسند ہندوو ¿ں کے ذریعے بی سی سی ہیڈکوارٹر پر حملے کراکر پاکستان کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

مگر بھارت شاید بھول گیا ہے کہ پاکستان جتھوں کی شکل میں حملہ کرنے والے گیدڑوں یا جنونی ہندوں کی سرزمین نہیں بلکہ شیر کی طرح بھارت کو سیاچن اور کارگل سے نکال باہر کرنے والے مشرف کے چاہنے والوں کا وطن ہے جو امن پسند ہونے کے ساتھ غیرتمند بھی ہیں اور ان کے دل و گھر کے دروازے جس طرح دوستوں کیلئے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں ان کی تلواریں اسی طرح دشمن کا خوں پینے کیلئے بے نیام اور پیاسی بھی رہتی ہیں۔