جہانگیر بدر منجھے سیاستدان تھے، جوزف فرانسس کا اظہار تعزیت

Joseph Francis

Joseph Francis

لاہور (پ ر) نیشنل ڈائریکٹر”کلاس”اور چیئرمین پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی ایم اے جوزف فرانسس نے پیپلزپارٹی کے سنیئررہنماء جہانگیرکی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک نظریاتی اور وفادار ساتھی اور ملک ایک منجھے سیاستدان سے محروم ہوگیا۔ان کی وفات جمہوری وسیاسی حلقوں کے لئے بڑا نقصان ہے۔

ان کی وفات سے پنجاب کی سیاست میں جوخلا پیداہوا وہ جلد پورا ہونے کی امید نظرنہیں آتی۔ہم دکھ کی اس گھڑی میں علی بدر اور بدرفیملی کے ساتھ ہیں اور دعاکرتے ہیں کہ خداتعالیٰ انہیں صبر،تسلی اور حوصلہ بخشے۔اس موقع پر مارٹن جاوید مائیکل ،ضیاء کھوکھر،اقبال کھوکھر،سہیل ہابل،آصف رضا،رشید لالہ ودیگر بھی موجود تھے۔

سیکرٹری اطلاعات و نشریات