انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر کی پوزیشن لئے نوید افتخار چودھری ایک بار پھر ​ نامزد

khalid Jadoon

khalid Jadoon

اسلام آباد : ​پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر اور سیکریٹری جنرل عطا اللہ شادی خیل نے انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر کی پوزیشن لئے نوید افتخار چودھری کو ایک بار پھر ​ نامزد کیا۔نوید افتخار اعلی تعلیم یافتہ ہیں انہوں نے جیو فزکس میں ایم فل کیا ہے اور پی ایچ ڈی کے لئے تیاری کر رہے ہیں۔

اپنی گزشتہ کار کرکردگی کی بناٗ پر پارٹی کی اعلی قیادت نے انہیں ایک بار پھر ذمہ داری دی ہے۔گزشتہ روز سے جوانوں کے وفقد 502 پر آ کر انہیں مبارک باد دے رہے ہیں۔

نوید افتخار نے اس موقع پر قیادت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ذمہ داری دی ہے۔نوید افتخار کی تعیناتی پر عامر کیانی عطا شادی کیل ملک محسن اور ہارون کمال ہاشمی نے مبارک باد دی ہے نوید افتخار پارٹی کے سینئر رہنما انجینئر افتخار چودھری کے صاحبزادے ہیں۔