کراچی کی خبریں 11/7/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) استحصالی طبقات نے ظلم اور کرپشن کی طاقت سے پاکستانی قوم اور عوام کو منتشر کرکے اقتدار واختیار پر قبضہ کرنے کے بعد 70سالوں میں قوم کو جس قدر دکھ دیئے ہیں ان کے احتساب اور انصاف کا وقت آن پہنچا ہے کیونکہ نہ صرف سولنگی برادری متحد اور منظم ہوچکی ہے بلکہ سولنگی برادری کی تقلید میں پاکستان کی دیگر تمام مظلوم برادریاں بھی استحصالی طبقات ‘ ظلم و کرپشن کے نظام اور جبرو ناانصافی کیخلاف متحدہورہی ہیں اور آج سولنگی برادری کے اس عظیم الشان اجتماع میں عوام کا ٹھاٹھیںمارتا سمندر اس بات کا ثبوت ہے کہ انقلاب آنے ہی والاہے ۔ اوباڑو شہر ضلع گھوٹکی میں ایڈوکیٹ محمد اجمل سولنگی اور جام فیاض احمد سولنگی کی میزبانی و انتظام ہونے والی سولنگی برادری کے عظیم الشان اجتماع و کنونشن سے خطاب میں میزبان و منتظمین ‘ مہمانوں ‘ مقررین ‘ سولنگی عمائدین ‘ بزرگوں ‘ سرداروں ‘ سولنگی اتحاد کے رہنما ¶ں و کارکنوں اور بالخصوص سولنگی برادری کا شکریہ اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی عرف پٹی والا نے کہا کہ سولنگی قوم کو یہ اعزازحاصل ہے کہ اس نے اس انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے جو استحصالیوں اور ظالموں کو خس و خاشاک کی طرح بہا لیجائے گااور استحصالی طبقات ‘ حکمرانوں ‘ سیاستدانوں اور ان کی طفیلیوں و حاشیہ برداری کا احتساب بھی کرائے گا اسلئے پاکستان کی بانی و محافظ سولنگی برادری کو تاریخ میں پاکستان کا نجات دہندہ بھی لکھا جائے گا ۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی جانب سے شواہد و حتمی رپورٹ سپریم کورٹ کے عملدرآمد بنچ میں کرنے پر جے آئی ٹی اراکین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قادئد و چیئرمین امیر علی پٹی والا نے کہا کہ دوران تفتیش تمام تر حکومتی الزامات اور دھمکیوں کے باوجود جے آئی ٹی کی ظاہری کارکردگی قابل تحسین رہی ہے مگر سپریم کورٹ میں پیش کردہ حتمی رپورٹ و شواہد کو پبلک نہ کرنے کی جے آئی ٹی کی استدعا نے عوام میں بے چینی و اضطراب پیدا کرکے پانامہ کیس میں حقیقی انصاف کے حوالے سے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے جبکہ ایس ای سی پی کے سربراہ ظفر حجازی پر ریکارڈنگ ٹمپرنگ کے معاملے میں مقدمہ قائم کرنے اور جے آئی ٹی میں حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والے کا نام سامنے لانے کی سپریم کورٹ کی ہدایت نے سپریم کورٹ کے عوامی اعتماد میں اضافہ کرکے اس بار حقیقی انصاف واحتساب کی عوامی توقعات کو مزید مضبوط و مستحکم کیا ہے اور اگر خدانخواستہ عوام کی ان توقعات کو روایت کے مطابق ٹھیس پہنچائی نے کوئی بھی سازش کی گئی تو عوام اب خاموش نہیں بیٹھیں گے اور ملک خانہ جنگی سے دوچار ہوجائے گا ۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حکمرانوں کی کرپشن و لوٹمار ‘ اداروں کی حکومتی غلامی ‘ افسران کی رشوت ستانی اور انصاف کی عدم فراہمی نے سزا کا خوف ختم کردیا ہے ‘قانون کی پاسداری کے شعور پر قانون و انصاف خریدلینے کا تکبر اس قدر غالب آچکا ہے کہ ہر فرد بلا خوف و خطر جرم کررہا ہے جو شخص جتنا طاقتور ‘ با اختیار ‘ مقتدر اور دولتمند ہے وہ اتنے ہی بڑے جرائم میں ملوث اور ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج وجنگل کا قانون رائج ہے جس کی وجہ سے معاشرہ تباہی کی جانب گامزن ہوچکا ہے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکا ر امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے ملک بھر میں پھیلی ہوئی لاقانونیت اور کرپشن کو تمام قومی بحرانوں ‘ حادثات اور عوامی مسائل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن نے نوکر شاہی ‘ افسر شاہی اور سرکاری ملازمین کے رشوت ستانی کی شرح میں اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے ہر محکمہ کرپٹ اور اپنی افادیت سے مکمل محروم ہونے کیساتھ عوام کیلئے عذاب بن چکاہے اور جب تک پانامہ کیس میں ملوث تمام کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائیگا اس وقت تک نہ تو کرپشن کا خاتمہ ہوگا ‘ نہ رشوت وسفارش ختم ہوگی ‘ نہ بحرانوں سے قوم کی جان چھوٹے گی ‘ نہ عوام تک جمہوریت کے ثمرات پہنچ پائینگے اور نہ ہی عوام کو مسائل ومصائب سے نجات مل پائے گی ۔