کراچی میں ہیٹ سٹروک کا پہلا شکار، ایک شخص جاں بحق

Edhi Ambulance

Edhi Ambulance

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گرمی کی شدت سے پہلا شہری جاں بحق ہو گیا۔

شرافت جوکھیو نامی شہری منگھو پیر میں کسی کام کے سلسلے میں آیا تھا کہ اسی دوران شدید گرمی کے باعث اس کی حالت خراب ہو گئی، اسے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں طبی امداد دینے کے دوران اس نے دم توڑ دیا۔

شرافت جوکھیو کی موت کے بعد اس کے اہلخانہ کو اطلاع دے دی گئی جو اس کی میت کو لے کر گھر روانہ ہو گئے۔