کراچی: پولیس اہلکار کے قاتل کا خاکہ تیار، مختلف کارروائیوں میں 4 دہشگرد گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے تیموریہ تھانے کے اہلکار خدا بخش کو بارہ ربیع الاول کو قتل کر دیا گیا تھا۔ تفتیشی افسران کو تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور عینی شاہدین کی مدد سے حملہ آور کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔ تصویری خاکہ حملہ آور سے 60 فیصد مشابہت رکھتا ہے۔ رینجرز نے قاتل کی گرفتاری کے لئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب پی ای سی ایچ اور رضویہ کے علاقوں میں رینجر ز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کو پہلے سے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ دہشت گرد فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔