قصور پولیس کی مضبوط حکمت عملی کی وجہ سے ماہ جون میں 432 اشتہاری گرفتار ہوئے

Kasur

Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصوررائے بابر سعید نے بتایا کہ قصور پو لیس کی اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں مضبوط حکمت عملی کی وجہ سے ماہ جون کی خصوصی مہم کے دوران قتل، اقدا م قتل ،ڈکیتی ، را بری ،را ہزنی،نقب زنی اور دیگر سنگین واردا تو ں میں مطلو ب 363 خطرناک مجرما ن اشتہا ری اور 69 عدا لتی مفرورا ن کل 432 گرفتار ہوئے جن میں سات ٹاپ ٹین اشتہاری افضل عرف موچھا،خالد عرف خالدی ،اشرف عرف اچھی،اسلم ،عارف،افضل اور شفیق عرف شیقی بھی شامل ہیں جبکہ 8خطرناک ڈکیت گینگ کے27 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 30 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور جدید قسم کا ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

اسی طرح قصور پولیس نے ماہ جون میں منشیات فروشوں کے خلا ف کا رو ائی کر تے ہو ئے ان کے خلا ف 60 مقدما ت در ج کر کے ہیروئن 2کلوگرا م،چرس 10 کلو گرا م،شراب 600 لیٹر،لاہن 150 لیٹر اور5چالو بھٹیاں بر آمدکی۔اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کا روائی کرتے ہوئے ان کے خلاف 101 مقدمات درج کر کے 77 پسٹل ، 14 بندوق ،6 رائفل،2 کاربین، 1 کلاشنکوف، 7 میگزین اور کثیر تعداد میں گولیاں برآمد کرلی ہیں۔