لاہور: این اے 120 ضمنی الیکشن، انتخابی مہم کیلئے مہلت ختم

Lahore Election

Lahore Election

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ 120 میں اتوار کے روز انتخابات ہونگے۔ اس الیکشن میں مسلم لیگ نون کی کلثوم نواز، تحریک انصاف کی یاسمین راشد اور پیپلز پارٹی کے فیصل میر مدمقابل ہیں۔ قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 120 میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے لیے مہلت ختم ہو گئی۔ اب کسی جماعت کو جلسے جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔ چوبیس گھنٹے بعد ووٹ ڈالے جائیں گے۔

پاکستان میں پہلی بار یہ الیکشن بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہو رہا ہے۔ سو بائیو میٹرک مشینیں حلقے میں پہنچا دی گئی ہیں، جو تجرباتی طور پر انتالیس پولنگ سٹیشنوں پر استعمال کی جائیں گی۔

حلقے میں کل 220 پولنگ سٹیشن ہیں۔ ہر پولنگ سٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے۔ سیکیورٹی کے لیے فوجی دستے حلقے میں پہنچ گئے ہیں۔ پاک فوج اور رینجرز کے جوان پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر ڈیوٹی دیں گے۔