میسی سپینش لیگ کے بہترین کھلاڑی منتخب

Messi

Messi

بارسلونا (جیوڈیسک) فٹبال کے جوشیلے اور بھڑکیلے کھیل میں سپر سٹار لیونل میسی نے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کو مات دیتے ہوئے سپینش لیگ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں لیونل میسی کو ایک نہیں دو اعزاز ملے۔

بارسا ٹیم کے مایہ ناز سٹرائیکر سپینش لیگ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، لیونل میسی نے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا، اسی تقریب میں میسی کو الفریڈو ڈی سٹیفینو ٹرافی سے بھی نوازا گیا۔

لیونل میسی سال دو ہزار سولہ، سترہ میں سینتیس گولز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔