امت مسلمہ کو رجب المرجب کا چاند نظر آنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ شفیق لنگڑیال

Shafique Langrial

Shafique Langrial

لاہور : معروف سیاسی و سماجی، کاروباری شخصیت چوہدری شفیق لنگڑیال نے گذشتہ روز میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے امت مسلمہ کو رجب المرجب کا چاند نظر آنے پر مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس مہینے کا اسلامی مہینوں میں منفرد مقام حاصل ہے۔

اس ماہ کی فضلیت خودنبی کریمۖ نے بیان کی اور صحابہ کرام نے بھی تقلید کی ہمیں بھی چاہئے کہ رجب المرجب کا بھرپور احترام کریں اور اس مہینے میں احکامات خداوندی اور رسول اکرمۖ کی پاسداری کریں یہ مہینہ خصوصی طور پر مصیبتوں سے نجات کا مہینہ ہے۔

اس مہینہ میں عبادات اور صدقہ خیرات بھی دل کھول کر تقسیم کئے جائیں تاکہ اللہ اور رسولۖ کی خوشنودی حاصل ہو سکے۔

چوہدری شفیق لنگڑیال نے مزید کہا کہ تمام اسلامی مہینے بابرکت اور بڑی فضلیت والے ہیں ان میں سے رجب المرجب کا مقام اور مرتبہ بھی نمایاں اور منفرد ہے۔