نعیم چوہدری اور مسلم لیگ ن فرانس کے صدر راجہ اشفاق کی جانب سے کشمیر کانفرس کو کامیاب بنانے پر اظہار تشکر

Raja Farooq Haider Khan

Raja Farooq Haider Khan

پیرس (میاں عرفان صدیق) گذشتہ روز پیرس میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد ہوا۔جس کے مہمان خصوصی پاکستان سے آئے ہوئےمہمان وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خاں اور سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق تھے۔ان کے علاوہ انگلینڈ سےمسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔جبکہ کشمیر کانفرنس آرگنائز کرنےکا شرف مسلم لیگ ن یورپ کے جنرل سیکرٹری نعیم چوہدری اورمسلم لیگ ن فرانس کے صدر راجہ اشفاق حسین کو حاصل ہوا۔

پروگرام کے میزبان جنرل سیکرٹری نعیم چوہدری اورمسلم لیگ ن فرانس کے صدر راجہ اشفاق حسین نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہہ کہ ہم آنے والے تمام معززین ، صحافی برادری خاص طور پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور ہیں۔ جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیا۔

خاص طور پر انھوں نے اصغر خاں، رانا محمود خاں، چوہدری طاہر گجراور ان کی ٹیم، رانامحمد یاسین، راجہ ماجد، سبط مزمل، راؤ طاری، ملک انعام، ملک ناصرآف سرگودھا، ذیشان کیانی، راجہ ابرار، ملک عنصر، چوہدری ناصر آف جہلم، چوہدری ناصر ہرل، چوہدری سجاد ڈوگا، چوہدری رضی الحسن ڈھل بنگش اورمیاں عرفان صدیق کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ آدا کیا۔