مخالفین کی سازشوں سے باخوبی واقف ہیں، ہم گھبرانے والے نہیں، حاجی بشارت علی

PML-N

PML-N

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و چیئرمین یونین کونسل 247 کاہنہ حاجی بشارت علی رحمانی نے کہا کہ مخالفین کی سازشوں سے باخوبی واقف ہیں، ہم ان کی سازشوں سے گھبرانے والے نہیں، ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور عوامی خدمت ہی ہماری پہچان ہے، انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر اپنی موت آپ ہی مرجائیں گے، ہم ان کی سازشوں کو پس پشت ڈال کر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین محمدارشدرضا ایڈووکیٹ،محمدآصف رحمانی،سجاد علی شاکر،ذوالفقارعلی قریشی،سیدعرفان شاہ، نامزد کونسلرز یعقوب پاہٹ،سلمان رائے ،رفاقت سہوترا ودیگر بھی موجودتھے، حاجی بشارت علی رحمانی نے کہا کہ استحصالی نظام سے معاشرہ تباہ اور برباد ہوتا ہے امیر اور غریب کا فرق بڑھنے کیخلاف مسلم لیگ (ن) کی حکومت مثبت اقدامات کر رہی ہے جبکہ پاکستان بدل رہا ہے نیا پاکستان بنانے والے آنکھیں کھول کر دیکھیں اور اپنی سوچ بدلیں زرعی شعبہ کی ترقی اور دیہا توں میں خو شحالی لانے کیلئے روڑ میپ کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے جلد دیہاتوں میں خو شحالی آئے گی ،انہوں نے مذید کہا کہ سی پیک منصوبوں سے خطے میں ترقی و خو شحالی کے نیا دور کا آغاز ہو گا ان منصوبوں سے غربت کا بھی خاتمہ یقینی ہو گا اور حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کاہنہ پو لیس بو کا ٹا والوں کے خلاف ان ایکشن پتنگ بازی اور فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کا حکم
علاقے میں پتنگ بازی اور پتنگ فروشوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، ایس ایچ او میاں عطاء اللہ
لاہور( )کاہنہ پو لیس بو کا ٹا والوں کے خلاف ان ایکشن پتنگ بازی کرنے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کا حکم، ایس ایچ اوکاہنہ میاں عطاء اللہ نے کاہنہ پولیس کوہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاہنہ وگردونواح کے علاقوں میں کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پتنگ بازی پر پا بندی انسانی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مقصد ہے اور کسی حلقہ میں بھی نا خو شگوار واقع پیش نہیں آنا چاہیے ،ایس ایچ او نے اپنے ماتحت چوکی انچارجز کوبھی ہدائت کی ہے کہ علاقے میں پتنگ بازی اور پتنگ فروشوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے بلکہ حوالات میں بند کر دیا جائے بصورت دیگر اس چوکی کا انچارج حوالات میں بند ہو گا ،کاہنہ پولیس پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف چھاپے بھی مار رہی ہے ایس ایچ او میاں عطاء اللہ نے شہریوں کو بھی تعاون کرنے کی پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گھنائونے کھیل سے اپنے بچوں کو باز رکھیں بعد میں کسی امید کی رعایت نہ رکھیں۔
غلام مصطفی بھٹی کاہنہ
0300-4709102