پاکستان کیخلاف دبئی میں کی گئی سازش بے نقاب ہو گئی۔ یاسر رفیق

Hanging

Hanging

راولپنڈی (یاسر رفیق) پاکستان کیخلاف دبئی میں کی گئی سازش بے نقاب ہو گئی۔ آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو پھانسی دینے پر جوابی کارروائی کا خطرہ ہے۔

پولیس اور تمام سیکیورٹی اداروں کو سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور ان کی ٹرانسپورٹ کے نقل و حمل کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حساس اداروں کی جانب سے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ افغانستان میں متحرک دہشت گردگروپ کے نمائندے نے مخلص کے نام سے کسی کمانڈر کوکال کرکے دبئی کے ایک ہوٹل میں ہونے والی میٹنگ کے حوالے سے پیشرفت کے متعلق معلومات لیتے سنا گیا ہے۔

جواب میں کمانڈرکی جانب سے کہا گیا کہ وہ آرمی پبلک اسکول ورسک روڈ پر حملے میں ملوث 4 ساتھیوں کو پھانسی پر لٹکانے کا بھرپور بدلہ لیں گے، اس مرتبہ ان کا اقدام پہلے اقدام سے کہیں بڑا اور سنگین ہوگا۔

مذکورہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی و نگرانی کو انتہائی فول پروف رکھنے کیلیے کہا گیا اور تنبیہ کی گئی ہے کہ ان اداروں کی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کرکے انھیں باورکرایا جائے کہ معمول سے ہٹ کرکسی حرکت کو دیکھیں تو فوری طور پر پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو آگاہ کریں، اسی طرح اسکول وین اور بسوں کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات کرنے کا کہا گیا ہے۔