پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے موسمیات کی تبدیلی کے باعث غذا کی کمی کے حوالے دستخط مہم

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے موسمیات کی تبدیلی کے باعث ہونے والی غذا کی کمی کے حوالے سے 15 اکتومبر سے 21 اکتومبر تک دستخط مہم کا آغاز، بدین پریس کلب کے سامنے لگائی جانے والی اس دستخط مہم میں پاکستان فشر فوک فورم بدین کے رہنماء یاسین تنیو، عمر ملاح، عابدہ جمالی، اور دیگر نے شرکت کی۔

دستخط مہم میں لوگوں کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان میں موسمی تبدیلی کے بعد غذا کی کمی پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث،کسان، مزدور، محنت کش اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے شدید مشکلات سے دو چار ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ غذائی کمی کے باعث حکومت کی جانب سے ایک پالیسی بھی بنائی گئی تھی جس پر تا حال عمل نہیں کیا جا سکا ہے اور اس دستخط مہم کا مقصد یہ ہے کہ ہم حکمرانوں کو بتائیں کہ ہم غریب طبقے سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ ہیں جو محنت کرکے غذا کو پیدا تو کرتے ہیں۔

لیکن کو اس کا فائدہ حاصل نہیں ہوتا اور امیر اور با اثر لوگ اس کا فائدہ اٹھا لیتے ہیں ہم حکومت کو اس بات سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ جو حکمت عملی آپ نے بنائی تھی اس پر جلد سے جلد عمل کیا جائے تاکہ غریب، مزدور، کسان اور دیگر لوگوں کو اس سے فائدہ حاصل ہو سکے۔