پہلے ون ڈے میں پاکستان کی زمبابوے کے خلاف بیٹنگ جاری

Pak Vs Zim

Pak Vs Zim

ہرارے (جیوڈیسک) تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی زمبابوے کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

زمبابوے کے ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی زمبابوے کے خلاف بیٹنگ مشکلات کا شکار ہے۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا تاہم کپتان 11 اور احمد شہزاد 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ محمد حفیظ بھی 10 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ہیں۔

قبل ازیں زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبرا نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ون ڈے سیریز میں پاکستان کی قیادت اظہر علی کر رہے ہیں۔ حج سے واپسی کے بعد قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بیسٹمین سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے جب کہ عامر یامین پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو کلین سویپ کیا تھا۔