پاکپتن کی خبریں 12/7/2017

Mian Ahmed Raza Khan

Mian Ahmed Raza Khan

پاکپتن (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر، ضلعی صدر میاں احمد رضاخاں مانیکا نے کہا ہے کہ عمران خان کی 16 سالہ کرپشن کیخلاف جدوجہد رنگ لے آئی، جے آئی ٹی میں کرپشن ثابت ہونے پر استعفیٰ دینے کے دعوئوں کرنیوالے میاں نوا زشریف فوری مستعفی ہوں ،جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کا فیصلہ حکومتی دبائو سے پاک تھا، جے آئی ٹی کی رپورٹ شریف خاندان کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے ، جے آئی ٹی کی پیش کردہ رپورٹ شریف خاندان کی کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی ۔احمد رضا مانیکا نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے جے آئی ٹی کی تشکیل کے فیصلہ پر میٹھائیاں بانٹے والے جے آئی ٹی کی رپورٹ میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ،شریف خاندان نے اپنی چوری چھپانے کیلئے عمران خان کیخلاف جھوٹے مقدمات دائر کیے ، جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔۔۔۔۔

پاکپتن(بیورورپورٹ )ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر محمد شہبا ز سرور خان نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز نے 10 کروڑ 35 لاکھ کی ریکوری کرکے پنجاب میں ضلع پاکپتن نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ، موٹر وہیکل پر 4 کروڑ52 لاکھ، پراپرٹی پر5کروڑ 19 لاکھ ، ایکسائز ٹیکس3 لاکھ، پروفیشنل ٹیکس 40 لاکھ 85 ہزار،کاٹن ٹیکس 17 لاکھ 61 ہزار ،تفریحی ٹیکس 2 لاکھ 67 ہزار شامل ہے ،موسمی کی شدت کے باعث کاٹن نہ ہونے کی وجہ سے ٹارگٹ 100 فیصد سے کم رہا ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ ایکسائز ضلع پاکپتن نے 10 کروڑ 35 لاکھ کی ریکورری کرکے پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ، حکومت کی طرف سے31 جولائی تک وہیکل ٹیکس پر 10 فیصد،پراپرٹی ٹیکس پر 5 فیصد رعائیت دی گئی ہے ، شہری حکومت کی رعائیت کا فائدہ اٹھائیں کی ٹیکس کی جلد ادائیگی یقینی بنائیں، ملک وقوم کی ترقی کی راز ٹیکس کی بر وقت ادائیگی میں پوشیدہ ہے۔۔

پاکپتن(بیورورپورٹ )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری لیبر میاں نویدعلی کی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے پاکپتن کی تعمیر و ترقی کے 2 ارب روپے کا پیکج مختص کرنے سے شہر ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا، بہت جلد پاکپتن کا شمار پنجاب کے ترقی یافتہ شہروں میں ہو گا، یونیورسٹی لیول کی اعلیٰ تعلیم حصول کیلئے لوگ دوسرے شہروں کو رخ کرتے تھے پاکپتن میں یونیورسٹی کے قیام سے جہاں تعلیم کو فروغ ملے گا وہیں شہر ی پاکپتن میں ہی اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما وقار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم میاں شہباز شریف سے ضلع کی ترقی کیلئے اقداما ت کروانے پر میا ں نوید علی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، 2 ارب روپے کا تاریخ ساز پیکج پاکپتن کیلئے مختص ہونے سے شہر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔۔۔۔