پارٹی کا ساتھ دینے والے ورکرز کی قدر کرتا ہوں، تنہا نہیں چھوڑیں گے: بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

لندن (جیوڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے سینئر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ جس میں برطانیہ میں پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں لندن میں پارٹی کا کنونشن کروانے کا اعلان بھی کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دیرینہ ورکرز کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ورکرز کو ان کا جائز مقام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھٹو کی پارٹی ہے، عوامی پارٹی ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے بینظیر بھٹو کا ساتھ دیا ان کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ پارٹی کے لیے ان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں اور ایسے ورکرز سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔