پی سی بی کی شین وارن کو پی ایس ایل تھری میں کمنٹری کی پیشکش

Shane Warne

Shane Warne

لاہور (جیوڈیسک) پی سی بی ذرائع کے مطابق اگر لیگ اسپنر سے معاہدہ ہو گیا تو پی ایس ایل کو چار چاند لگ جائیں گے کیونکہ شین وارن مہنگے ترین کمنٹیٹر کی حیثیت سے صرف اسکائی ٹی وی اور آسٹریلین چینل نائن کیلئے خدمات انجام دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس بار بھی ٹی وی پروڈکشن پی سی بی خود کر رہا ہے اور شعبہ مارکیٹنگ اس سلسلے میں سرگرم ہوچکا ہے کیونکہ اس مرتبہ پاکستانی لیگ کے میچز پڑوسی ملک بھارت میں بھی دیکھے جائیں گے جس کیلئے ایک چینل سے معاہدہ ہو چکا ہے۔