دھرنا 33 سال بھی رہے تو عمران اور طاہرالقادری وزیراعظم نہیں بن سکتے، عابد شیر علی

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری نے ڈی چوک 99 سالہ لیز یا پٹے پر نہیں لیا۔ وہ دھرنا 33 سال بھی دھرنا دیں تو وزیراعظم نہیں بن سکتے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ طاہر القادری کو گلو بٹ بننے کا خیال شاید اس وجہ سے آیا کہ 45 دن دھرنا دینے کے باوجود وہ اتنی شہرت حاصل نہیں کر سکے جتنی بغیر کیل ڈنڈا اٹھائے گلو بٹ نے حاصل کر لی، انھوں نے کہا۔

کہ گلو بٹ کا نام انگلش ڈکشنری میں لکھا جا رہا ہے تو اس میں بھی دھرنے والوں کا ہی قصور ہے جو خود تو سستی شہرت حاصل نہ کر سکے لیکن 45 دن تک گلو بٹ کی گردان کرکے گلو بٹ کو انٹر نیشنل ہیرو بنا دیا۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا۔

کہ دھرنے 33 سال تک بھی جاری رہیں تو طاہر القادری اور عمران خان کی وزیراعظم بننے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی اور نہ ہی پاکستان کو تباہی و بربادی سے دوچار کرنے کا لندن منصوبہ کامیا ب ہو گا، انہوں نے وہ کام کیا جو دنیا بھر کے دشمن بھی مل کر نہ کر سکے، انھوں نے کہا کہ 2015 میں مڈٹرم الیکشن نہیں ہوں گے، حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔