پیرمحل کی خبریں 4/12/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) عوامی نمائندگی کیلئے ضروری ہے کہ عوام کی امیدوں پر پورا ترا جائے جمہوریت کا تسلسل بلدیاتی الیکشن کے امید واروں کے چنائوسے مر بوط ہو ا ،منتخب نمائندے عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی بھرپور تو انائیاں صرف کریں تاکہ بلدیاتی اداروں کے ثمرات سے عوام کو ریلیف ملنے سمیت بلدیاتی اداروں کا تسلسل جاری رہ سکے ان خیالات کا اظہار رانامحمد شفیق امیدوار پنجاب اسمبلی پی پی89نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا حکومتی مدت کے چند ماہ باقی ہیں موجودہ بلدیاتی آرڈیننس کے مطابق بلدیاتی اداروں کی مدت موجودہ حکومت کی آئینی حکومت کے ساتھ ہی مکمل ہوجائے گی حالانکہ بلدیاتی ادارے پانچ سال مدت کے لیے امیدواروں کا چنائو کیا گیا منتخب کونسلروں چیئرمینوں کو کو شش کرناہوگی کہ عوام کے مسائل کم سے کم وقت میں حل ہو ں منتخب نمائندے اپنے اپنے دائرہ کار میں مثالی اقدامات کریں اور عوام کی دلجوئی سے خد مت کریںتاکہ بلدیاتی اداروں کا قیام اور اس کے ثمرات سے عوام مستفید ہوتے ہوئے موجود ہ حکومت کے ساتھ فارغ ہونے کی بجائے اپنی آئینی مدت پوری کرسکیں انہوں نے کہا تمام نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرکارمیں خدمت کے عمل وسیع کریں اور کو شش کر یں کہ عوامی مسائل کو الجھانے کی بجائے حل کرنے کی طرف پیش رفت کریں اور اس سلسلہ میں مثبت اقدامات کریں ۔٭٭٭٭٭

پیرمحل ( نامہ نگار )، عوام ہی قوت کا سرچشمہ ہیں،نظریے کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے عوام کو با اختیار بنانا ہو گاجمہوریت کا سب سے بڑا مقصد غربت و افلاس کا خاتمہ اور منصفانہ معاشرہ کا قیام ہے تا کہ کوئی غریب اپنے حق سے محروم نہ رہے ـ اس سلسلے میں وزیر اعلی شہباز شریف کی اصلاحات اور پالیسیاں ایک ایسے نظام حکومت کے لئے ہیں جو عوام پرور اور گڈ گورننس پر مبنی ہو اور سرکاری وسائل غریبوں کی فلاح پر خرچ ہوں کیونکہ یہی جمہوریت کا اصل مقصد ہےـان خیالات کا اظہامحمد وقاص خیال آف چک 322والے صوبائی راہنما مسلم لیگ (ن) نے اپنے بیان میں کیا انہو ںنے کہا کہ جمہوریت قانون کی حکمرانی کا نام ہے جبکہ آمریت معاشرہ میں بے انصافی ، جبر اور لاقانونیت کو آگے بڑھاتی ہے ـ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں پر کسی ڈکٹیٹر کی کوئی گنجائش نہیں ہے ـ پاکستان کی بقا اور ترقی جمہوریت سے مشروط ہے اور وزیر اعلی شہباز شریف کا سیاسی وژن بھی یہی ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق فلاحی معاشرہ بنایا جائے جہا ںپر عدل و انصاف کی حکمرانی ہو اور فراہمی انصاف کے قانونی ذرائع تک ہر بے آسرا مظلوم کی مکمل رسائی ہو ـ یہی اسلامی نظریہ ہے اور جمہوریت کی اصل ذمہ داری بھی ہے ـانہوں نے کہا کہ اسلام کے سنہرے اصولوں کی روشنی میںپاکستان میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لئے مسلم لیگ (ن) کو شاں ہے اور انشاء اللہ جمہوریت کے تسلسل سے قیام پاکستان کے مقاصد پورے ہونگے انہو ںنے کہا کہ شریف برادران ہمارا قیمتی و قومی اثاثہ ہیںجنہو ںنے جمہوریت اور عوام کی خاطر بے پناہ قربانیا ںدی ہیں

پیرمحل ( نامہ نگار ) نادر ا حکام کی غفلت یا لاپرواہی ،،، قومی شناختی کارڈ کی نادرا کی طرف سے جاری کی جانیوالی نئی پالیسی کا تحصیل سطح کے نادرا سنٹر کو نوٹیفکیشن موصول نہ ہونے کے باعث سائلین اور نادرا کا عملہ سخت پریشان ہم قومی شناختی کارڈ بنانا چاہتے ہیں نادرا عملہ تاریخ پیدائش سرٹیفکیٹ مانگتا ہے سائلین ، ہمیں نئی پالیسی کا نوٹیفکیشن موصول نہ ہوا ہے نادرا حکام تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے قومی شناختی کے اجراء کے لیے ہرقسم کی شرائط جس میں تاریخ پیدائش سرٹیفکیٹ سمیت نکاح نامہ وغیرہ جیسی دستاویزات پیش کرنے کی پابندی کے خاتمہ کا اعلامیہ جاری کیا گیا مگر کئی ماہ گذرنے کے باوجودنادرا کے تحصیل اور ریجنل دفاتر کو کوئی احکامات نہ بھجوائے گئے جس سے سائلین اور عملہ کے درمیان آئے روز توتکار کے باعث سائلین اور نادرا کا عملہ سخت پریشان ہے سائلین نے چیئرمین نادرا سے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا کی طرف سے جاری کی گئی نئی پالیسی کا جلد سے جلدنوٹیفکیشن تحصیل دفاتر کو بھجوایاجائے تاکہ شہری نادرا کی نئی پالیسی سے مستفید ہوسکیں

پیرمحل( نامہ نگار ) ریڈیوگرافر نہ لیڈی میڈیکل آفیسر سول ہسپتال پیرمحل میں مریض لاکھو ں روپے کا ایکسرے پلانٹ موجود ہونے کے باوجود بازار سے مہنگے داموں ایکسرے کروانے پر مجبور لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے سے مریض کمالیہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ جانے پرمجبور فی الفور سول ہسپتال پیرمحل لیڈی ڈاکٹر ،ریڈیوگرافرتعینات کیا جائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق سول ہسپتال پیرمحل جس کو اپ گریڈ کرکے تحصیل ہسپتال کا درجہ دیا گیا جس میں لاکھوں روپے مالیت کا ایکسرے پلانٹ موجود ہے مگر ریڈیوگرافر نہ ہونے کے باعث تحصیل بھر کے لاکھوں مکین ایکسرے وغیرہ بازار سے مہنگے داموں کروانے پر مجبور ہے عرصہ دوسال سے لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث سول ہسپتال پیرمحل میں روزانہ سینکڑوں خواتین علاج معالجہ سے محروم ہونے سمیت دوردراز کا سفر طے کر کے کمالیہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ جانے پر مجبور ہے چوہدری محمد اسلم تاج سماجی شخصیت نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، ای ڈی او ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور سول ہسپتال پیرمحل میں لیڈی ڈاکٹرا ور ریڈیوگرافر تعینات کیاجائے تاکہ ہسپتال میں موجود لاکھوں روپے کا ایکسرے پلانٹ دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث ضائع ہونے سے بچ سکے

پیرمحل( نامہ نگار ) میونسپل پیرمحل کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر میں تجاوزات کی بھرمار ، بازاروں سے گزرنا محال ہو گیا ، تفصیل کے مطابق سبزی منڈی روڈ مین رجانہ روڈ پیرمحل کریانہ بازار پیرمحل میں تجاوزات نے بازار تنگ کر دئیے ، بعض دکانداروں نے تو اپنی دکانوں کے تھڑوں کو بھاری کرایوں کے عوض کرایہ پردے رکھا ہے اورسبزی منڈی روڈ مین رجانہ روڈ پیرمحل کریانہ بازار پیرمحل میں خواتین خریداروں کے علاوہ سکول جانے والی طالبات کا گذرنا تک محال بتایا دیا گیا ہے ، جبکہ میونسپل کمیٹی پیرمحل کے ذمہ داران سب کچھ کھلی آنکھوں سے دیکھتے ہوئے بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں بلدیہ پیرمحل کا عملہ اردگرد کی بستیوں اور دیگر سڑکات پر آپریشن کرتے نظر آتے ہیںمگر انتہائی فوری نوعیت کے بازاروں کاروائی سے گریزاں ہے میاں رضوان طارق ، میاں اخترعلی فقیر سماجی شخصیت سمیت سماجی فلاحی حلقوںنے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین چوہدری خالد سردار ، اے سی پیرمحل سے مطالبہ کیا کہ فی الفور سبزی منڈی روڈ مین رجانہ روڈ پیرمحل کریانہ بازار میں تجاوزات کو دورکیا جائے