سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سلطان محمود پادشہان برادری سمیت PTI میں شامل

PTI

PTI

چکوال : یونین کونسل پادشہان کے گائوں پادشہان میں چوہدریال برادری کی سرکردہ سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سلطان محمود نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خاندان 1937 ئ میں بھی خان سرفراز خان (مرحوم) کے ساتھ تھا اور مجھے فخر ہے کہ پادشہان میں تمام کے تمام ووٹ اس وقت خان صاحب کو دئیے تھے۔

خان سرفراز خان ایسے لیڈر تھے جو صحیع معنوں میں عوام کے مخلص تھے اور انہوں نے جو چکوال گورنمنٹ کالج تعمیر کروایا اس کالج میں ہمارے گائوں کا ایک نوجوان عبدالقیوم پڑھ لکھ کر جنرل بنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پادشہان سے لے کر سرکال مائر تک تمام علاقے میں PTI کے لوگوں کو شامل کروائیں گے اور نوجوانوں کو یہ سمجھایں گے کہ اس شریف خاندان کا یہ نوجوان ہی چکوال کی تقدیر بدل سکتا ہے اگر ان کرپٹ لوگوں کے بس میں ہوتا تو وہ چکوال کالج کے باہر حوالات کی زمین جو ابھی تک خان سرفرازخان کے والد اورنگزیب خان کے خاندان کی ملکیت ہے پر قبضہ کر کے پلازے بنا چکے ہوتے جب ان کرپٹ عناصر کو پتہ چلا کہ اس زمین کے اصل مالک کون ہیں تو انہوں نے ارادہ ترک کر دیااور نتیجتہََ وہاں پر غریب بچیوں کی تعلیم کے لئے ٹیوٹا کا ادارہ کام کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چکوال کے لوگوں کو یہ فرق سمجھنا ہو گا کہ کن لوگوں نے اپنی جدی جائیدادیں دے کر سیاست کی اور کن لوگوں نے سیاست میں آکر جائیدادیں بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سردار عباس کی ن لیگ میں شمولیت کے بعد اگلا مقابلہ اب PTI اور ن لیگ میں ہی ہو گا اور بے شک دو دھڑوں کی لڑائی میں PTI کی ابھرتی ہوئی طاقت کے جیتنے کے امکانات روشن ہیں ۔اس موقع پر یونین کونسل کے صدر چوہدری امتیاز اسلم،چوہدری اعجاز اسلم،کاشف ابرار منہاس،سیکرٹری یوتھ ونگ وسیم عباس جٹ،نائب صدر چوہدری وقاص توقیر،چوہدری خلیل ڈھوک قادہ اور جمیل اکمل بھی موجود تھے۔