پی ٹی آئی نے 23 ٹکٹیں ورکرز کو باقی سب کچرے کو دی ہیں، خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو ہو رہا ہے، مقافات عمل ہے، کپتان کو شرم آتی ہے نہ حیا۔

خواجہ آصف نے بھی سیاسی ضربیں لگا دیں، اپنے ٹوئیٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 23 ٹکٹیں ورکرز کو باقی سب کچرے کو دی ہیں۔

انھوں نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز کتنے ورکرز اور کتنے سرمایہ دار ہیں ؟ سابق وزیر خارجہ کہتے ہیں آج جو کچھ عمران خان کے ساتھ ہو رہا ہے یہ مکافات عمل ہے، عمران خان کو نہ شرم آتی ہے نا حیا آتی ہے۔