نیگلیریا سے عوامی زندگی کو محفوظ بنانے کے لئے آگاہی مہم چلائی جائے۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے نیگلیریا سے عوامی زندگی کو محفوظ بنا نے کے لئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوامی شعور کی بیداری کے لئے آگاہی مہم چلا نے پر زر دیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور محکمہ ہیلتھ کو نیگلیریا کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے اور عوامی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر درپیش مسائل کا جائزے کے موقع پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نشاط ضیاء قادری نے عوام سے اپیل کی کہ نیگلیریا سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرکے اپنی زندگی کو محفوظ بنا ئیں سوئمنگ پول پر نہانے سے احتیاط اور وضو کے پانی کو اُبال کر استعمال کیا جائے۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت کی کہ پانی میں کلورین کے مقدار کو جانچنے کے لئے پانی کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کیا جائے اور محکمہ ہیلتھ کو بھی ہدایت کی کہ وہ نیگلیریا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوامی شعور کی آگاہی کے لئے تشہیری مہم چلا ئیں تاکہ امراض سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنا کر عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا یا جاسکے۔

بعد ازاں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور عوام کو درپیش مسائل کا معائنہ کرت ہوئے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ علاقائی مسائل کے حل کے حوالے سے انتظامات کو تیز کیا جائے اور عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا یا جائے۔

Nishat Zia Qadri Visit

Nishat Zia Qadri Visit